محرم الحرام ہمیں صبرو برداشت اور حق بات پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کا یوم عاشور کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہمارا دین امن و سلامتی ،بھائی چارے، محبت ویگانگت کا دین ہے۔ محرم الحرام ہمیں صبرو برداشت اور حق بات پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔اس مقدس ماہ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس دن کو عقیدت و احترام کے ساتھ منانا چاہئے۔عاشورہ محرم کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہمارا دین امن و سلامتی ،بھائی چارے، محبت ویگانگت کا دین ہے۔ محرم الحرام ہمیں صبرو برداشت اور حق بات پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔اس مقدس ماہ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اس دن کو عقیدت و احترام کے ساتھ منانا چاہئے۔عاشورہ محرم کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم صحابہ کرام اور اہل بیت کے ماننے والے ہیں ان کی عظمت و توقیر ہمارا ایمان ہے۔ حضرت امام حسین اور اہل بیت کی قربانیاں تاریخ اسلام کا لازوال حصہ ہیں انہوں نے ہمیں ظلم اور باطل قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا۔ غلام سرور خان نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اسلام کی خاطر دی گئیں قربانیوں کی یاد دلاتاہے۔ ہمیں حضور اکرم خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں اور ان کی سنت کے مطابق زندگی گزارنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے اسی سے دنیا اور آخرت میں ہم سب کی بھلائی ہے۔