حضرت امام حسین نے حق اور باطل کے درمیان لکیر کھینچ دی، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین نے حق اور باطل کے درمیان ایسی لکیر کھینچ دی کہ اب رہتی دنیا تک کوئی یزید کسیکو گمراہ نہیں کر سکے گا۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نہ کوئی قربانی حسین کی قربانی سے بڑھ کر ہو سکے گی اور …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین نے حق اور باطل کے درمیان ایسی لکیر کھینچ دی کہ اب رہتی دنیا تک کوئی یزید کسیکو گمراہ نہیں کر سکے گا۔ اتوار کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نہ کوئی قربانی حسین کی قربانی سے بڑھ کر ہو سکے گی اور نہ کوئی جیت حسین کی جیت سے بڑھ کر ہو سکے گی۔ حسین ابن علی پہ ہماری جان بھی قربان ہے۔