اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوس پر فائرنگ کی شدید مذ مت کی اور کہا کہ بھارت اپنے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام جذبہ حسینیت سے سرشار ہیں۔ …
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپورکی بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوس پر فائرنگ کی شدید مذ مت
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوس پر فائرنگ کی شدید مذ مت کی اور کہا کہ بھارت اپنے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈوں سے پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام جذبہ حسینیت سے سرشار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام باطل بھارت کے سامنے کسی صورت میں جھکنے والے نہیں ہیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہمیشہ ظلم کے خلاف ایک عظیم عزم اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے، حق اور باطل کی اس جنگ میں فتح حق کی ہو گی، بھارت غیر قانونی اقدامات سے علاقے کی ڈیموگرافی کو اپنے حق میں کرنا چاہتا ہے ۔وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نریندر مودی کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے مقبوضہ کشمیر میں غیر ریاستی عناصر کو بسایا جا رہا ہے۔ نہتے کشمیری نوجوانوں کو جھوٹے سرچ آپریشنز اور مقابلوں میں شہید کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نہتے کشمیریوں کو حق خوداردیت دلوانے کے لیے مثبت اور عملی اقدامات اٹھائے۔









