واشنگٹن۔ 30 اگست (اے پی پی) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ایک شہاب ثاقب جس کا قطر22 سے 49 میٹر کے درمیان ہے منگل کو زمین کے قریب سے گذرے گا تاہم اس کے زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں۔ ناسا کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق یہ شہاب ثاقب ہر نو سال بعد زمین کے قریب سے گزرتا ہے۔ اس بار 2011 ای …
بائیس میٹر سے زیادہ چوڑا شہاب ثاقب منگل کو زمین کے قریب سے گذرے گا، ناسا
واشنگٹن۔ 30 اگست (اے پی پی) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ایک شہاب ثاقب جس کا قطر22 سے 49 میٹر کے درمیان ہے منگل کو زمین کے قریب سے گذرے گا تاہم اس کے زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں۔ ناسا کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق یہ شہاب ثاقب ہر نو سال بعد زمین کے قریب سے گزرتا ہے۔ اس بار 2011 ای ایس ۔ 4نامی یہ شہاب ثاقب منگل یکم ستمبر کو زمین سے 45 ہزار میل کے فاصلے سے گذرے گا اور اس کی رفتار 8.16 کلومیٹر فی سیکنڈ ہو گی۔ اس سے قبل یہ شہاب ثاقب 2011 میں زمین کے قریب سے گذرا تھا اور چار دن تک دکھائی دیا تھا۔









