اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی (اے پی اے پی پی ایس) کا دوسرا جائزہ اجلاس(کل) منگل کو کابل میں منعقد ہو رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سینئر عہدیداروں پر مشتمل پاکستانی وفد جبکہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ میرویس ناب افغان وفد کی قیادت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران اے پی اے پی پی …
افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کا دوسرا جائزہ اجلاس منگل کو کابل میں ہوگا ‘ ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی (اے پی اے پی پی ایس) کا دوسرا جائزہ اجلاس(کل) منگل کو کابل میں منعقد ہو رہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سینئر عہدیداروں پر مشتمل پاکستانی وفد جبکہ افغانستان کے نائب وزیر خارجہ میرویس ناب افغان وفد کی قیادت کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران اے پی اے پی پی ایس کے تحت پانچوں ورکنگ گروپ عمل کو آگے بڑھانے کی غرض سے پہلے سے ہونے والی بات چیت اور فیصلوں پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔اے پی اے پی پی ایس مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے، باہمی اعتماد اور افہام و تفہیم کو گہرا کرنے کے لئے ایک اہم فورم مہیا کرتا ہے۔ اے پی اے پی پی ایس میکنزم کا موثر استعمال امن، استحکام، خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے انتہائی اہم ہے۔ یہ فورم پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ادارہ روابط کے لئے ایک جامع اور منظم ڈھانچہ فراہم کرنے کی غرض 2018 میں قائم کیا گیا تھا۔ فریم ورک سیاسی و ڈپلومیٹک، ملٹری ٹو ملٹری کوآرڈینیشن، انٹلیجنس کوآپریشن، معیشت اور مہاجرین کے امور کے حوالے سے پانچ ورکنگ گروپس پر مشتمل ہے۔ اے پی اے پی پی ایس کا پہلا جائزہ اجلاس 10 جون 2019 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔









