اگلے تین روز کے دوران اکثر مقامات پر تیز بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور دریاﺅں میں سیلاب کا خطرہ ہے،ترجمان محکمہ موسمیات

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں اگلے تین روز کے دوران اکثر مقامات پر تیز بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور دریاﺅں میں سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں اگلے تین روز کے دوران اکثر مقامات پر تیز بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور دریاﺅں میں سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ داخل ہو رہا ہے جس کے باعث اتوار(رات) سے منگل کے دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا، ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔ پیر سے بدھ کے دوران راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، منڈی بہاو¿الدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، نارووال ، لاہور ، قصور ، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، جھنگ ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان۔ راجن پور ، ڈیرہ غازیخان ، ملتان ، بہاولپور ، خانیوال ، ژوب اور بارکھان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ پیر سے بدھ کے دوران دیر ، سوات ، بونیر ، شانگلہ ، کوہستان ، ہری پور ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، پشاور ، چارسدہ ، صوابی ، مردان ، کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث پیر اور منگل کے روز شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے جبکہ دریاﺅں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاو¿ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں خاص طور پر ریزروئیر آپریٹرز / واٹر منیجرز کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔