وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کا یوم عاشور پر پیغام

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ10 محرم حق و باطل کے اس معرکے کی یاد تازہ کرتا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہو گی۔ باطل چاہے جس قدر طاقتور ہو، اس کا نام و نشان ہمیشہ کے لیئے مٹ جانے والا ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں انہوں نے …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ10 محرم حق و باطل کے اس معرکے کی یاد تازہ کرتا ہے جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ فتح ہمیشہ حق کی ہو گی۔ باطل چاہے جس قدر طاقتور ہو، اس کا نام و نشان ہمیشہ کے لیئے مٹ جانے والا ہے۔ یوم عاشور پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓکی قربانی صرف اور صرف اسلام کی سربلندی کے لیئے تھی۔ اللہ سے دعا گو ہیں کہ وہ تمام امت مسلمہ کو ہدایت دے کہ وہ حق کی سر بلندی کے لیئے سینہ سپر ہو جائے اور جب بھی باطل اور ظالم سے مقابلہ ہو، تو ہر شخص حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرے۔