راولپنڈی۔ 30 اگست (اے پی پی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی 10 محرم الحرام کو یوم عاشور مذہبی جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ کمیٹی چوک سے برآمد ہونے والا مرکزی ماتمی جلوس انتہائی سخت سکیورٹی میں بخیر و عافیت اپنے …
راولپنڈی، مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا
راولپنڈی۔ 30 اگست (اے پی پی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی 10 محرم الحرام کو یوم عاشور مذہبی جذبے اور عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین ؑ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ کمیٹی چوک سے برآمد ہونے والا مرکزی ماتمی جلوس انتہائی سخت سکیورٹی میں بخیر و عافیت اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے جامع مسجد روڈ پر واقع امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جس کے بعد شام غریباں برپا کی گئی، جلوس کے راستوں میں لنگرو نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا، علماءاور ذاکرین نے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے رفقاءکی حق، انصاف اور اسلام کی سربلندی کےلئے عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا، جلوس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کےلئے چھ ہزار سے زائد مسلح پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے جبکہ جلوس کے مرکزی روٹ کی سکیورٹی کےلئے 100 سے زائد کنٹینر لگائے گئے، مانیٹرنگ کےلئے 400 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے جبکہ دن بھر جلوس کے روٹ کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔









