اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس کا مقصد کربلا مےں حضرت امام حسےنؑ اور ان کے جانثار رفقاءکی طرف سے دی گئی عظیم قربانےوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عزاداری جلوس نکالے گئے۔ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے بچنے کے لئے علماءکرام سے مشاورت کے بعد عزاداری …
ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی)ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا جس کا مقصد کربلا مےں حضرت امام حسےنؑ اور ان کے جانثار رفقاءکی طرف سے دی گئی عظیم قربانےوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ ملک کے تمام شہروں اور قصبوں میں عزاداری جلوس نکالے گئے۔ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے بچنے کے لئے علماءکرام سے مشاورت کے بعد عزاداری جلوسوں کے لئے قواعد و ضوابط بھی جاری کیے گئے۔ علمائے کرام اور ذاکرین نے حضرت امام حسینؑ کی روشن اور سنہری تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوﺅں کو اجاگر کیا۔ عزاداری جلوسوں کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے سیکورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے۔









