اسلام آباد ۔ 31اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش …
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دوران سندھ، کشمیر، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسلام آباد ۔ 31اگست (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش چھور میں 82 ملی میٹر، مٹھی73، موہنجوداڑو 34، بدین 29، ٹھٹہ 15، جیکب آباد 8، پڈعیدن 7، لاڑکانہ، حیدر آباد 6، روہڑی 5، سکھر 4، شہید بینظیر آباد ایک، اسلام آباد 50، منگلہ 44، جہلم 34، کوٹ ادو 23، اوکاڑہ 18، سیالکوٹ 16، راولپنڈی 10، مری 7، ساہیوال 4، گجرات 3، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 2، کاکول 38، پشاور 10، چراٹ 4، گڑھی دوپٹہ 21 ،کوٹلی 9، راولاکوٹ ، مظفرآباد 3، سبی 19، لورالائی 16 اور چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔









