پاکستان آذربائیجان کے ساتھ سیاحت، تجارت، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا خواہاں ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آذربائیجان کیلئے نامزد پاکستانی سفیر بلال حئی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ سیاحت، تجارت، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیلئے کوششیں کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذربائیجان کیلئے نامزد پاکستانی سفیر بلال حئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ سیاحت، تجارت، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیلئے کوششیں کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آذربائیجان کیلئے نامزد پاکستانی سفیر بلال حئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور آذربائیجان کے مابین گہرے معاشی، سیاسی، دفاعی اور ثقافتی مراسم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ سیاحت، تجارت، دفاع اورتوانائی سمیت مختلف شعبوں میں مزید تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کو امداد فراہم کرنے پر شکرگزار ہیں، کورونا وائرس کی وبا کے دوران آذربائیجان میں پھنسے 522 پاکستانیوں کی واپسی کیلئے آذربائیجان کے شکرگذارہیں۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں کا باقاعدگی سے انعقاد ازحد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ نامزد سفیر آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نامزد سفیر پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارتی حجم میں مزید اضافہ کیلئے کوششیں مزید تیز کریں۔