اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جو فیصلہ وسط جون میں کم سے کم 2000 آکسیجن بیڈز کے اضافہ کا کیا تھا، اس کے تحت 2811 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 804، سندھ میں 537، پختونخوا میں …
وفاقی حکومت کے فیصلہ کے تحت 2811 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا گیا ،وفاقی وزیر اسد عمر
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جو فیصلہ وسط جون میں کم سے کم 2000 آکسیجن بیڈز کے اضافہ کا کیا تھا، اس کے تحت 2811 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 804، سندھ میں 537، پختونخوا میں 400، بلوچستان میں 264، آزاد کشمیر میں 80، گلگت بلتستان میں 100 اور اسلام آباد میں 626 بیڈز کا اضافہ کیا گیا۔









