کرد جنگجو دہشت گرد ہیں ،ان کے ساتھ الرقہ کی بازیابی کے لئے لڑائی میں شامل نہیں ہوں گے،ترکی

100

انقرہ ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ داعش کی خود ساختہ خلافت کے مرکز الرقہ کی بازیابی کے امریکی قیادت میں فوجی مشن میں ترکی اس وقت تک شامل نہیں ہو گا جب تک اس میں کرد فائٹرز شامل رہیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر کردش ڈیموکریٹک یونین پارٹی اور پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے فائٹرز مشن کا حصہ رہیں گے تو ان کی فوجیں لڑائی میں کسی صورت شریک نہیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ شمالی شام کے عرب اور کرد فائٹرز کو امریکی عسکری تعاون و مدد حاصل ہے اور یہ ڈیموکریٹک سیرین فورسز کا حصہ ہیں۔ترکی کرد فائٹرز کو بھی دہشت گرد قرار دیتا ہے