نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی) امریکی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت تسلیم کرلیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیویارک میں واقع اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں …
صدر منتخب ہونے پر مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیرمنقسم دارالحکومت تسلیم کرلوں گا‘ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
نیویارک۔ 26 ستمبر (اے پی پی) امریکی رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت تسلیم کرلیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیویارک میں واقع اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس 3 ہزارسال سے یہودی قوم کا دارالحکومت رہا ہے اور ٹرمپ کی قیادت میں امریکا کانگریس کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کے غیرتقسیم شدہ دارالحکومت کو تسلیم کرنے کے طویل المدت مینڈیٹ کو قبول کر لے گا۔








