وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے بیان

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے۔ پیر کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے بیان میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر چیف سیکرٹری ساو¿تھ اور آئی جی جنوبی پنجاب اور جنوبی …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے۔ پیر کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے حوالے سے بیان میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر چیف سیکرٹری ساو¿تھ اور آئی جی جنوبی پنجاب اور جنوبی پنجاب انتظامیہ کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے باسیوں کی محرومیوں کے ازالے اوران کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مسلسل مصروف عمل ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام، چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب اور آئی جی جنوبی پنجاب کی تعیناتی اور اب دس مختلف سیکرٹریز برائے جنوبی پنجاب کی تعیناتیاں اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا فعال ہونا اور رولز آف بزنس میں ترمیم، ہمارے صوبے کے حصول کیلئے اہم عملی اقدام ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کے باسیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تحریک انصاف کی حکومت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے۔ انشاءاللہ جنوبی پنجاب کے تمام انتظامی امور اور ان سے متعلقہ تمام اہم فیصلے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ہوا کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے باسیوں کو انصاف کے حصول کیلئے لاہور کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جنوبی پنجاب کے باسیوں کے مسائل کا حل انہیں ان کی دہلیز پر میسر ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کا نمائندہ ہونے کے ناطے، وزیر اعظم عمران خان کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے جنوبی پنجاب کے باسیوں کی محرومیوں کے ازالے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کوششیں کیں۔