کراچی کے مسائل کے حل کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا اور شہریوں کو ہم سے جو توقعات ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا ،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، شہریوں کو ہم سے جو توقعات ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا ،پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لئے ایلیٹ طبقہ نہیں بلکہ غریب زیادہ عزیز ہیں …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، شہریوں کو ہم سے جو توقعات ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا ،پیر کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لئے ایلیٹ طبقہ نہیں بلکہ غریب زیادہ عزیز ہیں ۔انہوںنے کہا کہ نالوں پر تجاوزت قائم کی گئیں، پی پی پی اپنے گزشتہ 12 سال کا حساب دے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے مگر ماضی کی حکومتوں نے اس پر کوئی توجہ نہ دی۔ فیصل واوڈا نے کہا سندھ حکومت کراچی شہر کے لئے کچھ نہ کرسکی ۔انہوں نے کہاکہ شوگر ملز زرداری کی ہیںاور 18ویں سے پی پی پی فائدہ اٹھا رہی ہے ،کراچی کے مسائل کی بڑی وجہ فنڈز کا نہ ملنا اور اس کا مناسب استعمال نہ ہونا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے نیت ہونا بھی ضروری ہے اسی طرح سٹیک ہولڈرز کی بھی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ کئی سالوں سے سندھ میں حکومت کررہی ہے جسے اپنے کاموں کا جواب دہ ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے دعوے کراچی کے پانی میں بہہ گئے ہیں ،کراچی میں انفراسٹرکچر بھی طویل عرصہ سے مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو جہاں ووٹ نہیں پڑا وہاں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ آج کراچی میں مسائل اتنے زیادہ بڑھ گئے ہیں کہ ایلیٹ کلاس بھی احتجاج کرنے لگی ہے ۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرتا ہے مگر اس پر خرچ نہیں کیا جاتا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں عوام کے مسائل کا ادراک ہے تمام ایشوز کو حل کیا جائے گا ۔