اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے ستمبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 18روپے83پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں اگست میں اس کی قیمت 1363روپے55پیسے تھی جو اب ستمبرمیں 1382روپے 38 پیسے میی دستیاب ہو گا جبکہ ایل …
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 18روپے83 پیسے اضافہ
اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے ستمبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 18روپے83پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں اگست میں اس کی قیمت 1363روپے55پیسے تھی جو اب ستمبرمیں 1382روپے 38 پیسے میی دستیاب ہو گا جبکہ ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن قیمت ستمبر کے لئے 117151.14 روپے مقرر کی گئی ہے جو اگست میں 115555.55 روپے فی میٹرک ٹن تھی نئی قیمتوں کا اطلاق ( کل) یکم ستمبر سے ہو گا۔









