اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور نائب صدر نثار احمد یونین سائیکلنگ انٹرنیشنل اجلاس شرکت کےلئے13 اکتوبر کو قطر روانہ ہوں گے۔ یونین سائیکلنگ انٹرنیشنل کا اجلاس 14 اکتوبر کو قطر کے شہر دوحہ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت یونین سائیکلنگ انٹرنیشنل کے صدر برین کوکسن کریں گے اجلاس میں یو سی آئی سی کے آئین میں ترامیم اور دیگر امور زیر بحث لائیں جائیں گے۔ اجلاس میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر کوکب ندیم وڑائچ، سیکرٹری سید اظہر علی شاہ اور نائب صدر نثار احمد پاکستان کی نمائندگی کرےں گے۔