بینک آف خیبر کے اثاثہ جات 175 ارب روپے تک پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس القیوم نے کہا ہے کہ بینک آف خیبر کے اثاثہ جات 175 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جو عوام کے بینک پر اعتماد کے عکاس ہیں۔ وہ بینکنگ کانفرنس اور ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جو بینک آف خیبر کی سیلور جوبلی کی تقریبات 1991-2016ءکے سلسلے میں منعقد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر اے ون ریٹنگ کا حامل کمرشل بینک ہے جس کی ملک کے 8 سے زائد شہروں میں 130 برانچز ہیں۔