اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو اگلی پیشی تک سر نڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ابھی (ن) لیگ کی پوری قیادت عدالت سے باہر آ کر با جماعت جھوٹ بول کر عدالت کے اس حکم کی مختلف تاویلیں دے …
عدالت نے نواز شریف کو اگلی پیشی تک سر نڈر کرنے کا حکم دیا ہے، چند دن میں وہ پھر شدید بیمار ہو جائیں گے، ڈاکٹر شہباز گل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عدالت نے نواز شریف کو اگلی پیشی تک سر نڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ابھی (ن) لیگ کی پوری قیادت عدالت سے باہر آ کر با جماعت جھوٹ بول کر عدالت کے اس حکم کی مختلف تاویلیں دے گی اور اب چند دن میں آپ دیکھیں گے نواز شریف ایک بار پھر شدید بیمار ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹ کی بیماری ہے جو ضرورتاً ہوتی ہے۔








