تہران ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ مختلف شعبوں خاص طور سے تجارتی و اقتصادی تعلقات کا فروغ ایرانی ترجیحات میں شامل ہے۔ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے تہران میںایک اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ علاقے کی قوموں کے تاریخی …
پڑوسی ملکوں کے ساتھ سٹریٹجک تعلقات کا فروغ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے، صدر روحانی
تہران ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کے ساتھ مختلف شعبوں خاص طور سے تجارتی و اقتصادی تعلقات کا فروغ ایرانی ترجیحات میں شامل ہے۔ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کی تقویت کے طریقوں کا جائزہ لینے کے لئے تہران میںایک اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے کہا کہ علاقے کی قوموں کے تاریخی و ثقافتی بندھن، پڑوسی ملکوں کے درمیان تعاون کے زیادہ سے زیادہ فروغ اور علاقے کی قوموں اور حکومتوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے ایک مستحکم بنیاد ہے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ پڑوسی، دوست اور برادر ملکوں کے ساتھ رہا ہے اور وہ ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دو طرفہ و علاقائی تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے علاقے میں اقتصادی ہم آہنگی کوامن و امان کے تحفظ میں معین و مددگار قرار دیا۔









