احساس پروگرام برائے انڈرگریجویٹ کے تحت ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے 281 طلبہ میں دوکروڑ64لاکھ 39ہزار روپے کے سکالرشپ چیک تقسیم

ملتان ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان احساس پروگرام برائے انڈرگریجویٹ کے تحت ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں جامعہ کے 281طلباءوطالبات میں دوکروڑ64لاکھ 39ہزار روپے کے سکالرشپ تقسیم کئے۔اس پروگرام کے تحت زرعی جامعہ کے انڈرگریجویٹ پروگرام کے ہرسمسٹرمیں سے منتخب طلبائ وطالبات کی مکمل فیس اداکی جائے گی اورنمایاں طلبائ وطالبات کووظیفے بھی دیئے جائیں گے۔اس …

ملتان ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان احساس پروگرام برائے انڈرگریجویٹ کے تحت ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں جامعہ کے 281طلباءوطالبات میں دوکروڑ64لاکھ 39ہزار روپے کے سکالرشپ تقسیم کئے۔اس پروگرام کے تحت زرعی جامعہ کے انڈرگریجویٹ پروگرام کے ہرسمسٹرمیں سے منتخب طلبائ وطالبات کی مکمل فیس اداکی جائے گی اورنمایاں طلبائ وطالبات کووظیفے بھی دیئے جائیں گے۔اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی وائس چانسلرایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسرڈاکٹرآصف علی چیف ایگزیکٹوآفیسرسن کراپ گروپ ڈاکٹرشفیق پتافی ،سینئروائس پریذیڈنٹ ملتان چیمبرآف کامرس رومانہ تنویر شیخ اورڈاکٹرسلمان مبارک کے علاوہ ڈینز اورطلبائ وطالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس سکالر شپ کی وجہ سے مستحق طلباو¿ طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئیگی اور وہ بخوبی اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں گے۔ وزیر اعظم پاکستان کے جانب سے شروع کئے گئے احساس پرو گرام کے ذریعے مستحق لوگوں کو مدد مل رہی ہے۔ یہ پیسے لوگوں کے ٹیکس سے وصول کر کے مستحق طلباو¿ طالبات کو دئے جا رہے ہیں تو طلبہ ءکو بھی چاہیے کہ وہ اچھی کارکردگی کے ساتھ معاشرے میں اپنا مقام پیداکریں۔ یہ بہترین صدقہ ہے کہ مستحق طلباءو طالبات کی تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی جائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفیق پتافی، مس رومانہ تنویر شیخ اور ڈاکٹر سلمان مبارک نے کہاکہ سکالر شپ کی مددسے اگر مسقبل میں طلباءو طالبات نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں تو اس رقم کو دینے کا مقصد پورا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جو طلباءو طالبات تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں لیکن ان کی مالی حیثیت کمزور ہے تو اس پروگرام کے ذریعے ان کو مدد ملے گی۔ پاکستان کو چلانے کیلئے نوجوان نسل کومعیاری تعلیم دینے کی ضرورت ہے پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے جانے کاراستہ ہماری نوجوان نسل کی اچھی تربیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تعلیم کو عام کرنے کے سلسلے میں بہترین اقدامات اٹھارہی ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے شروع کئے جانے والا وزیر اعظم سکالر شپ پروگرام اسی کی ایک کڑی ہے۔

مزید خبریں