اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران تیز بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات …
اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران تیز بارش اورندی نا لوں میں طغیانی کا خدشہ، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں اگلے دو روز کے دوران تیز بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے، ممکنہ صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، کوہستان، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، سوات، بونیر، پشاور اور چارسدہ میں مزید موسلادھار بارش۔ اس دوران سرگودھا، بھکر، لیہ، کوہاٹ، بنوں، کرم اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ بدھ اور جمعرات کو بھی کشمیر، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ ، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ، گجرات، لاہور، شیخو پورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، صوابی، ہری پور، بونیر ، ایبٹ آباد ، پشاور اور چارسدہ میں مزید موسلادھار بارش متوقع ہے۔ شدید بارش سے منگل اورجمعرات کو شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اورندی نا لوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ اس صورتحال میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔








