اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.01 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا تھا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جولائی 2020ءمیں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 538.19 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی …
یواے ای میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں جولائی کے دوران 26.01 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.01 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا تھا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جولائی 2020ءمیں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرکا حجم 538.19 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26.01 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے 427.11 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔سب سے زیادہ زرمبادلہ دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے ملک ارسال کیا جس کا حجم 443.13 ملین ڈالررہا، گزشتہ سال جولائی میں دبئی میں مقیم پاکستانیوں نے 277.21 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ دبئی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 59 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی میں ترسیلات زرمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی2020ءمیں ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں نے 88.29 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال جولائی میں ابوظہبی میں مقیم پاکستانیوں نے 145.30 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔








