وفاقی وزیرسیّد فخر امام سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات، آزاد کشمیر میں آبپاشی اور پانی سے متعلقہ ضروریات پر بات چیت

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ سیّد فخر امام سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ہم سب آزاد کشمیر کی خوشحالی اور تعمیر ترقی کے لئے بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ سیّد فخر امام سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی آزادکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی سید فخر امام نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ہم سب آزاد کشمیر کی خوشحالی اور تعمیر ترقی کے لئے بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی لئے آبپاشی،واٹر کنٹرول کے لئے پاکستان کے تمام صوبوں سے بڑھ کر آزاد کشمیر کو فنڈز مہیا کر رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ اسمیں اضافہ بھی کریں گے۔ آزاد کشمیر ایک خوبصورت علاقہ ہے اور اس لئے وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ اسے مزید خوبصورت بنایا جائے تاکہ وہاں پر سیاحت بھی فروغ پا سکے اور لوگوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کویہاں اسلام آباد میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ایک گھنٹے کی تفصیلی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سید فخر امام کو آزاد کشمیر میں آبپاشی اور پانی سے متعلقہ ضروریات سے آگاہ کیا تاکہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی بھی میسر آسکے اور بنجر زمین بھی زرخیز ہو سکے۔جن علاقوں میں پانی نہیں پہنچ پا رہا وہاں پر پانی پہنچانے کے لئے نالے وغیر بنائے جا سکیں تاکہ آزاد کشمیر میں زراعت کے شعبے میں بھی بہتری لائی جا سکے۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کے لئے 1165 نالیاں،600 تالاب اور کھالے واٹر ٹینک بنانے کے لئے دو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ میرپور ڈویڑن میں لینڈ لیول کے لئے 150 واٹر ٹینک اور 150 سولر سسٹم، جبکہ مویشیوں کے لئے بیج دوسو ایکٹر لیز رلیول یونٹس کے لئے 133 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ میرپور میں 40 واٹر کورٹس،دو سو ایکٹر زمین کے لئے ایک ہزار فروٹ پلانٹس بھی مہیا کئے جائیں گے۔

مزید خبریں