ماہی گیری کی صنعت میں جدت لانے کے لیے کوشاں ہیں جس میں موجودہ کشتیوں پر جدید نیوی گیشن آلات نصب کرنے میں مدد ، ماہی گیروں کو بین الاقوامی طرز پر تربیت اور کورنگی فشریز میں انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہیں ، وزارت بحری امور

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)وزارت بحری امور گہرے پانی میں ماہی گیری کی صنعت میں جدت لانے کے لیے کوشاں ہے ۔ وزارت بحری امور کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزارت بحری امور ماہی گیری کی صنعت میں جدت لانے کے لیے کوشاں ہے جس میں موجودہ کشتیوں پر کم لاگت میں جدید نیوی گیشن آلات نصب کرنے میں مدد ، ماہی گیروں …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی)وزارت بحری امور گہرے پانی میں ماہی گیری کی صنعت میں جدت لانے کے لیے کوشاں ہے ۔ وزارت بحری امور کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری بیان کے مطابق وزارت بحری امور ماہی گیری کی صنعت میں جدت لانے کے لیے کوشاں ہے جس میں موجودہ کشتیوں پر کم لاگت میں جدید نیوی گیشن آلات نصب کرنے میں مدد ، ماہی گیروں کو بین الاقوامی طرز پر تربیت اور کورنگی فشریز میں انفراسٹرکچر کی تعمیر شامل ہیں ۔ موجودہ حکومت اور وزارت بحری امور کی اس سلسلے میں اولین ترجیح مقامی ماہی گیروں کو فروغ دینا ہے ، کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو مقامی ماہی گیروں پر ترجیح نہیں دی جائے گی ۔ بیان کے مطابق میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ نئی فشریز پالیسی جاری ہونے تک کسی کو لائسنس کا اجراءنہیں کررہی، اس سلسلے میں کچھ خبریں گردش میں ہیں جو بے بنیاد ہیں ۔ وزارت بحری امور ماہی گیروں کے لیے خصوصی تربیت اور وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے لیے بھی کوشاں ہے جس سے مقامی ماہی گیروں کو اس صنعت میں جدت لانے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں