نواز شریف اپنے کرپشن کیسز پر خود کو عدالت میں سرنڈر کردیں ،ن لیگ نے ابھی تک اپنے لیڈرکی کوئی میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے کرپشن کیسز پر خود کو عدالت میں سرنڈر کردیں ، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے ضمانت دی مگر اس کے برعکس وہ لندن میں …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے کرپشن کیسز پر خود کو عدالت میں سرنڈر کردیں ، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے ضمانت دی مگر اس کے برعکس وہ لندن میں مزے کی زندگی گزار رہے ۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ نے ابھی تک اپنے لیڈرکی کوئی میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی، ضمانت کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف ایکٹ 86 اور 87کے تحت قانونی کارروائی ہونی چاہیے تاکہ ان کی املاک ضبط کی جاسکے اور دیگر سزائیں دی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ نوازشریف لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں رضاکارانہ گرفتاری دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا لندن جاکر علاج نہ کرانا اور پر تعیش زندگی گزارنا ایک مذاق ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے سابق وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کا کوئی کیس نہیں بنایا بلکہ بدعنوانی کے یہ مقدمات سابقہ ادوار میں بنائے گئے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے ہی اپنے دور میں احتساب کا ادارہ قائم کیا تھا اور چیئر مین نیب کی تعیناتی کی، آج ن لیگ اور اپوزیشن جماعتیں احتسابی عمل پر شور مچارہی ہیں۔

مزید خبریں