حکومت نے ملک بھر میں تجارت اور کاروبار کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں، ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ پورٹ قاسم کراچی میں برآمدات کے لئے آتھورایزڈ اکنامک آپریٹر پروگرام آئندہ ماہ شروع کیا جائیگا،ایف بی آر

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) حکومت نے ملک بھر میں تجارت اور کاروبار کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور آتھورایزڈ اکنامک آپریٹر (اے ای او) پروگرام اس مقصد کے حصول کے لئے ایک اہم قدم ہے، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ پورٹ قاسم کراچی میں برآمدات کے لئے اے ای او پروگرام اکتوبر 2020 میں شروع کیا جائیگا۔ یہ بات فیڈرل بورڈ …

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) حکومت نے ملک بھر میں تجارت اور کاروبار کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور آتھورایزڈ اکنامک آپریٹر (اے ای او) پروگرام اس مقصد کے حصول کے لئے ایک اہم قدم ہے، پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ پورٹ قاسم کراچی میں برآمدات کے لئے اے ای او پروگرام اکتوبر 2020 میں شروع کیا جائیگا۔ یہ بات فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے منگل کویہاں جاری ہونے والے بیان میں کہی گئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ آتھو رایزڈ اکنامک آپریٹر پروگرام کو قانونی شکل دینے کے لئے کسٹمز ایکٹ 1969 میں فنانس ایکٹ 2018 کے ذریعے شق 212 اے کا اضافہ کیا گیا۔ ایف بی آر نے 28 اگست کو جاری ہونے والے ایس آر او 798 (I)/2020 کے زریعے آتھو رایزڈ اکنامک آپریٹر پروگرام قوانین بھی مرتب کر لئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ’آتھو رایزڈ اکنامک آپریٹر پروگرام اپروول کمیٹی‘{ بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو درخواست گزاروں کی درخواستوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ اے ای او پروگرام کے لئے وی بوک اور بزنس پراسیس کے لئے سافٹ وئیر تیار کر لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ایف بی آر نے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ پورٹ قاسم کراچی میں برآمدات کے لئے اے ای او پروگرام اکتوبر 2020 میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو کہ بعد ازاں درآمدات کے لئے بھی شروع ہو جائے گا۔ ورلڈ کسٹمز آرگنائیزیشن کا آتھو رایزڈ اکنامک آپریٹر پروگرام تجارت میں سہولت اور سیکورٹی کو یقینی بنانے میں ایک اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ پروگرام تجارتی شراکت داری ، شفاف اور معاشی ترقی کا ضامن تصور کیا جاتا ہے۔ آتھو رایزڈ اکنامک آپریٹرز کئی تجارتی سہولیات و فوائد جیسے کہ تیز تر شپمنٹ پراسیسنگ ، کسٹمز اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی، مالی گارنٹی کی چھوٹ وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں۔ آتھو رایزڈ اکنامک آپریٹر ز میں مینو فیکچررز، درآمدکنندگان، برآمدکنندگان، پورٹس، ائیر پورٹس ، ٹرمینل آپریٹرز، ڈسٹری بیوٹرز وغیرہ شامل ہیں۔ حکومت پاکستان اس وقت اکنامک آپریٹر ز کو درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ کی اضافی تجارتی سہولیا ت دینے کے حوالہ سے کیٹیگری سی میں شامل ہے جس کی وجہ سے پاکستان 190 ممالک میں 108 نمبر پر ہے اور سرمایہ کاری کے لئے کم پرکشش ہے۔