اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کے شہریوںکو موسلادھار بارشوں کے سبب ہونے والے نقصانات کے ازالے اور ریلیف فراہم کرنے لئے جلد متعدد میگا پراجیکٹس شروع کرے گی، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے شہریوں کےلئے جلد اہم منصوبوں کا …
حکومت کراچی کے شہریوںکو بارشوں کے سبب ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لئے جلد متعدد میگا پراجیکٹس شروع کرے گی،وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کے شہریوںکو موسلادھار بارشوں کے سبب ہونے والے نقصانات کے ازالے اور ریلیف فراہم کرنے لئے جلد متعدد میگا پراجیکٹس شروع کرے گی، منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے شہریوں کےلئے جلد اہم منصوبوں کا اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اٹھارویں ترمیم کے باوجود سندھ کی ترقی کے لئے کام کرے گی۔انہوںنے کہا کہ پی پی پی گزشتہ 12سالوں سے سندھ پر حکومت کر رہی ہے تاہم اس نے عوام کی فلاح کے لئے کوئی کام نہیں کیا ۔فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی سے 14 نشستیں حاصل کیں جو شہر کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مشکل وقت میں سیاست بازی کی بجائے سب کو مل کر کراچی کی ترقی کےلئے کام کرنا چاہیے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کرپشن کیسز میں مفرور ہیںجنہیں انٹر پول کے ذریعہ گرفتار کیا جائے گا ۔








