اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سٹیٹ لائف کو ملتان کے رہائشی اور پی ٹی سی ٹیچر ولی محمد کی بیوہ کو گروپ انشورنس منافع ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات شرمناک ہے کہ ایک بیوہ کو 115000 روپے کی معمولی رقم کی خاطر 14 سال کا انتظار اور مشقت کرنا پڑی۔ بدھ کو ایوان صدر سے …
بیوہ کو 115000 روپے کی معمولی رقم کی خاطر 14 سال انتظار کرانا شرمناک ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سٹیٹ لائف کو ملتان کے پی ٹی سی ٹیچرکی بیوہ کو گروپ انشورنس منافع ادا کرنے کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سٹیٹ لائف کو ملتان کے رہائشی اور پی ٹی سی ٹیچر ولی محمد کی بیوہ کو گروپ انشورنس منافع ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات شرمناک ہے کہ ایک بیوہ کو 115000 روپے کی معمولی رقم کی خاطر 14 سال کا انتظار اور مشقت کرنا پڑی۔ بدھ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سٹیٹ لائف کی درخواست مسترد کر دی اور ہدایت کی کہ سٹیٹ لائف30 دن کے اندر بیوہ کو منافع ادا کی جائے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سٹیٹ لائف کومعاملے کو طول دینے کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کرنے اور 3 ماہ میں رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ولی محمد کی بیوہ نے انشورنس کلیم کی ادائیگی کیلئے وفاقی محتسب کو درخواست دی تھی۔ وفاقی محتسب نے سٹیٹ لائف انشورنس کو منافع کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کے سامنے درخواست دائر کی تھی۔









