وفاقی وزیر قانون کا بل کی مخالفت کرتے ہوئے سینیٹ میں اظہار خیال

108

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پانامہ پیپرز کے حوالے سے انکوائری بل واضح طور پر امتیازی نوعیت کا ہے، احتساب اور انکوائری سب کی ہونی چاہئے، اپوزیشن کے بل کا مقصد محض وزیراعظم کو نشانہ بنانا ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں پانامہ پیپرز انکوائری بل 2016ءکی مخالفت کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ بل کے دیباچہ سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ یہ امتیازی بل ہے۔ پاناما پیپرز میں جن کے نام ہیں اس کی انکوائری ہونی چاہئے۔ ہم بھی یہی کہتے ہیں لیکن اس بل کا مقصد محض وزیراعظم کو نشانہ بنانا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ بل امتیازی نوعیت کا ہے جبکہ یہ واضح طور پر امتیازی ہے۔ احتساب اور انکوائری سب کی ہونی چاہئے۔ اس بل سے پاناما پیپرز میں اپوزیشن کے جن لوگوں کے نام ہیں ان پر کوئی زد نہیں پڑے گی صرف حکومت کو نشانہ بنایا جائے گا۔