مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کیلئے 142 ملین ڈالرکی منظوری

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کے مالیاتی مسائل پر قابو پانے کیلئے ای سی سی کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارش پر پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کیلئے 142 ملین ڈالرکی منظوری دیدی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کویہاں کابینہ ڈویژن میں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد …

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کے مالیاتی مسائل پر قابو پانے کیلئے ای سی سی کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارش پر پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کیلئے 142 ملین ڈالرکی منظوری دیدی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کویہاں کابینہ ڈویژن میں وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا،اجلاس میں نیویارک میںروزویلٹ ہوٹل کے مالیاتی مسائل پرقابوپانے کیلئے ای سی سی کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارش پرپی آئی اے انویسٹمنٹ لیمیٹڈ کیلئے 142 ملین ڈالرکی منظوری دے دی گئی، یہ کمیٹی منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چئیرمین کی ہدایت پرقائم کی گئی ہے اوراس میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہوابازی اورسیکرٹری قانون وانصاف ڈویژن شامل ہیں۔اجلاس میں جولائی 2016ءسے لیکرمارچ 2019ءتک کے الیکٹرک کے 11 ویں سہ ماہی ایڈجسمٹنٹ کومعقول بنانے سے متعلق پاورڈویژن کی سمری کی منظوری دی گئی۔ جولائی 2016ءسے لیکرمارچ 2019ءتک کے الیکٹرک کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی نوٹیفکیشن یکم ستمبر2020 سے ہوگی تاکہ کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے ٹیرف کو ڈسکوز کے مروجہ ٹیرف کے مطابق لایا جاسکے۔