اسلام آباد ۔ 4 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے افسر لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کی تصویر ٹویٹر پر شئیر کی ہے اورکہا ہے کہ فخر ہے ہمیں ایسے بہادر بیٹوں پر اور ناز ہے ایسی ماو¿ں پر جو ایسے شیر جوانوں کو وطن پر قربان کر دیتی ہیں۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم آپ کی مقروض ہے، پاک فوج زندہ باد۔