اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) احساس صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔سائبر کرائم ونگ بی آئی ایس پی میں قائم کیا جائے گا۔ ونگ کے قیام سے ان تمام کر پٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا جو معصوم عوام کو دھوکے اور جعل سازی کے ذریعے احساس …
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بی آئی ایس پی میں سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دے دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) احساس صارفین کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سائبر کرائم ونگ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔سائبر کرائم ونگ بی آئی ایس پی میں قائم کیا جائے گا۔ ونگ کے قیام سے ان تمام کر پٹ عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا جو معصوم عوام کو دھوکے اور جعل سازی کے ذریعے احساس امداد کے حوالے سے بے وقوف بناتے ہیں۔یہ کر پٹ عناصر ڈیجٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگوں کو جعلی میسیجز اور دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعے لوٹتے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس مینجمنٹ کو اس ونگ کی تشکیل کے عمل کو جلد آ ز جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔








