
جنیوا ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ روسی اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی کو مبینہ طور پر زہر خورانی کے واقعہ کی مکمل، شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یا تعاون کرے۔ مشیل بیچلیٹ نے منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ چاہے وہ روس ہو یا یا دیگر بین الاقوامی ممالک ہوں گزشتہ 2 دہائیوں سے موجودہ یا سابق روسی شہریوں یا عہدیداروں پر حملوں یا زہر خورانی کے واقعات میں بے پناہ اضافہ تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی حکام الیکسی نوالنی کے کیس میں ملوث ذمہ داران کے خلاف مکمل تحقیقات کریں کیونکہ یہ کیس روسی سرزمین پر ہونے والا سب سے زیادہ سنگین جرم ہے۔