اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ جاپان افرادی قوت کی برآمدکے لئے ملک میں مختلف سینٹرز کے قیام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے جاپان میں افراد ی قوت کی برآمد کی تازہ ترین صورتحال کے حوالہ سے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ …
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری کی ”اے پی پی“ سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ جاپان افرادی قوت کی برآمدکے لئے ملک میں مختلف سینٹرز کے قیام کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے جاپان میں افراد ی قوت کی برآمد کی تازہ ترین صورتحال کے حوالہ سے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے مختلف ممالک کے ساتھ افرادی قوت کی برآمد کے لئے معاہدے کئے جا رہے ہیں۔ جاپان میں ہنرمند افرادی قوت کی ڈیمانڈ ہے اس حوالہ سے جاپانی سفیر کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات میں مختلف امور زیر بحث آئے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے لئے افرادی قوت بھجوانے سے قبل پاکستان میں مختلف سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو مختلف شعبوں میں مہارت کے حامل افراد کو جاپان بھجوانے کے لئے کام کرےں گے۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں پاکستانی میڈیکل سٹاف کے لئے ان کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا اور اسی سلسلہ میں ڈاکٹرز، نرسز و دیگر میڈیکل سٹاف کا پہلا گروپ اسی ماہ کویت روانہ ہو جائے گا جبکہ اگلے گروپ کی تشکیل کے لئے کام جاری ہے۔








