اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 12 سال سے سندھ پر حکمرانی کر رہی ہے لیکن الزام وفاق پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی نااہلیت بے نقاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا صوبہ کرپشن کی دلدل میں دھنس گیا ہے، …
سندھ میں پیپلز پارٹی کی نااہلیت بے نقاب ہو گئی ہے،علی زیدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گزشتہ 12 سال سے سندھ پر حکمرانی کر رہی ہے لیکن الزام وفاق پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی نااہلیت بے نقاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا صوبہ کرپشن کی دلدل میں دھنس گیا ہے، سندھ میں نہ روٹی، نہ کپڑا اور نہ ہی مکان ہے یہ صرف سندھیوں کو بے وقوف بنانے کے لئے نعرہ لگایا جاتا ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ کراچی کے علاوہ سندھ کے باقی اضلاع کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے اختیار میں جو ہوا وہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کے بجائے پاکستان تحریک انصاف سوشل ویلفیئر ایجنڈا پر عملدرآمد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے داماد اور نواسے نے سندھ کے عوام کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ کے باقی ڈویژنوں میں بھی کم از کم گریڈ 21کے انتظامی آفیسر کی تعیناتی کرنی چاہئے۔








