کورونا کے باعث معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں، حکومت انسدادِ کورونا کے بعد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے وفاقی وزیر خسرو بختیار کی عالمی بینک گروپ کے نائب صدر سے ٹیلیفون پرگفتگو

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں،حکومت انسدادِ کورونا کے بعد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک گروپ کے نائب صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔فون پر رابطے کے دوران عالمی بینک …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہیں،حکومت انسدادِ کورونا کے بعد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک گروپ کے نائب صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔فون پر رابطے کے دوران عالمی بینک کے پاکستان میں پائپ لائن اور جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر نائب صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کا کورونا پر قلیل مدت میں قابو پانا قابل ستائش عمل ہے۔ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے پاکستان میں عالمی بینک فنڈڈ پراجیکٹس پر جائزہ کارکردگی اور نظر ثانی کیلئے اجلاس کی بھی صدارت کی۔ اجلاس میں متعلقہ صوبائی و وفاقی اداروں کے افسران اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔جمعرات کو ہونے والے اس اجلاس میں ورلڈ بینک کے وفاق، سندھ اور بلوچستان میں جاری منصوبے زیرِ بحث آئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ورلڈ بینک کے پاکستان میں جاری پراجیکٹس کا حجم 10.4 بلین ہے۔ورلڈ بینک کے وفاقی حکومت کے لیے 6 بلین ڈالر، سندھ 1.9 ملین ڈالر، بلوچستان 0.2 ملین ڈالر کے منصوبے زیرِ عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی بینک کے ساتھ اقتصادی تعاون کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔ ترقیاتی منصوبے ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی کے ضامن ہیں، اس موقع پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے ورلڈ بینک فنڈڈ پراجیکٹس پر کام تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔