اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میں مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی میرے لئے قابل احترام شخصیات ہیں۔ یہ بات انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت سائنس …
مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی میرے لئے قابل احترام شخصیات ہیں،میں ان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز سے ملاقات میں اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ میں مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی میرے لئے قابل احترام شخصیات ہیں۔ یہ بات انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قبلہ ایاز کو چاند کی رویت کے حوالہ سے بریفنگ دی گئی۔ قبلہ ایاز نے فواد چوہدری کی چاند دیکھنے کے مسئلہ کو سائنسی بنیادوں پر حل کرنے کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی رویت ایپ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس آنے اور فواد چوہدری سے ملاقات کے بعد میری بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں، وزارت سائنس اور اسلامی نظریاتی کونسل نے علماء اور رویت حلال کمیٹی کے ممبران کو سائنسی اعتبار سے چاند کی رویت کے بارے روشناس کرانے کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ میں مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں، مفتی منیب اور مولانا پوپلزئی میرے لئے قابل احترام شخصیات ہیں۔ چاند کی رویت کے حوالہ سے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے تیار کی گئیں تجاویز بھی وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پیش کی گئیں۔








