اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امید کا …
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا نے پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر اسد قیصر خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے عوام کے لئے صحت کارڈ کے اجراءاور کورونا وباءکے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے صوبے میں بہترین انتظامات کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحتی و تاریخی مقامات صوبے کے لئے ایک قیمتی اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں ان مقامات پر سہولیات کی فراہمی سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا اور پسماندہ علاقے کی عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ نے سپیکر اسد قیصر کو صوبے کے مختلف شعبوں میں لائی گئی اصلاحات اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے میں صحت، تعلیم، زراعت اور جنگلات کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ صوبائی وزیر برائے صحت و خزانہ نے سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایوان میں ان کے غیرجانبدرانہ کردار کو سراہا۔







