لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اگر متاثرہ خاتون چاہے تو سانحہ موٹر وے پر جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے ،سانحے میں ملوث ملزمان دہشت گرد ہیں، ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، ان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، حکومت یہ نہیں کہتی کہ نوازشر یف علاج نہ کروائیں مگرجو علاج ہورہا ہے اس کی معلومات حکومت اور عدلیہ کو دیکر …
متاثرہ خاتون چاہے تو سانحہ موٹر وے پر جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے ،سانحے میں ملوث ملزمان دہشت گرد ہیں،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اگر متاثرہ خاتون چاہے تو سانحہ موٹر وے پر جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے ،سانحے میں ملوث ملزمان دہشت گرد ہیں، ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی، ان کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، حکومت یہ نہیں کہتی کہ نوازشر یف علاج نہ کروائیں مگرجو علاج ہورہا ہے اس کی معلومات حکومت اور عدلیہ کو دیکر مطمئن کر یں، اپوزیشن میں نظریہ اور اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں۔ وہ پیر کے روز یہاںگور نر ہاؤس میں بوائز سکاؤٹس کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پر نسپل سیکرٹری ٹوگور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور،صوبائی کمشنر پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن محمد شہر یار سلطان،صوبائی کمشنر ایڈ منسٹر یشن محمد وسیم باری،صوبائی سیکرٹری طارق قر یشی اور سکاؤٹس لیڈر محمود صادق دھوتھڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ موٹر وے پر پولیس سمیت دیگرمتعلقہ اداروں نے جس تیزی کیساتھ کام کیا ہے اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ بھی ہو رہے ، ملزموں کو کسی صورت بھاگنے نہیں دیں گے ان کو گر فتار کر یں گے اور نشان عبر ت بھی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت کا یہ دوٹوک فیصلہ ہے کہ سانحہ موٹر وے کے ملزموں کو ہر صورت نشانہ عبر ت بنانا ہے اور اگر متاثرہ خاتون یہ سمجھتی ہیںکہ وہ ا س سانحے پر جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کروانا چاہتی ہیں تو حکومت کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔آل پارٹیز کانفر نس کے متعلق چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اے پی سی اپوزیشن کا آئینی اور جمہوری حق ہے مگر اپوزیشن جماعتوں کے اپنے اپنے سیاسی مفادات اور نظر یات ہیں اس لیے وہ جتنی مر ضی آل پارٹیز کانفر نس بلالیں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،یہ کبھی متحد نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں سے ملک کا معاشی سمیت دیگر محاذوں پر کامیاب ہونا ہضم نہیں ہورہا۔ اُنہوں نے کہا کہ الحمد للہ آج پوری دُنیا کورونا کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو نہ صرف سراہا رہی ہے بلکہ کورونا سے بحران کے شکار ممالک یہ کہہ رہے ہیں کہ کورونا سے کیسے نمٹنا ہے یہ پاکستان سے پوچھیں ۔ گورنر نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان اب تیزی کیساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے اور ہم نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی کامیاب پالیسی کے ذریعے ملک میں کورونا کو شکست دی ہے مگر اب بھی کورونا بارے خطر ات موجود ہیں ہمیں بنیادی احتیاط کی ضرور ت ہے۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب میں بوائز اور گر لز سکاؤٹس کو بھر پور طر یقے سے فعال کیا جارہا ہے اور بہت جلد گور نر ہاؤس میں گر لز اور بوائز سکاؤٹس کا کنونشن منعقد کیا جائیگا جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی یا وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔







