اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سیلاب میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 14 کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں 1461 لوگوں کو رکھا گیا ہے' متاثرین کو خوراک اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں ملک محمد احسان ٹوانہ کی جانب سے خوشاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی …
سیلاب میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 14 کیمپ لگائے گئے ہیں ، 1461 لوگوں کو رکھا گیا ہے’ متاثرین کو خوراک اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا قومی اسمبلی میں بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سیلاب میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 14 کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں 1461 لوگوں کو رکھا گیا ہے’ متاثرین کو خوراک اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں ملک محمد احسان ٹوانہ کی جانب سے خوشاب میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق توجہ مبذول نوٹس پر وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ اب تک سیلاب سے خوشا ب میں جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ خوشاب میں 14 کیمپ لگائے گئے ہیں۔ مٹھا ٹوانہ سے قائدآباد تک ان کیمپوں میں ایک ہزار 461 لوگوں کو رکھا گیا ہے۔ دس ہزار خوراک کے پیکٹس’ 500 پلاسٹک اور 200 دیگر میٹریس دیئے گئے۔ پانی نکانے کے لئے پمپ دیئے گئے ہیں۔ ملک احسان ٹوانہ نے کہا کہ 18 اموات ہوئی ہیں۔ 48 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ شہری علاقوں میں ایسا واقعہ ہوتا ہے تو میڈیا اور حکومت کے لوگ چیختے ہیں مگر دیہی علاقوں پر توجہ نہیں دی جاتی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ معزز رکن کی تجاویز انہوں نے نوٹ کرلی ہیں اور متعلقہ حکام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خوشاب میں 119 واقعات کا سروے ہوا ہے۔ تحصیل قائدآباد میں 40 مواضعات ہیں۔ تحصیل نوشہرہ کی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔ ملک عمر اسلم کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ارکان متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کریں وہاں سروے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 193562 لوگ تحصیل خوشاب میں متاثر ہوئے۔







