اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ یونیورسٹی میں نوجوان نسل کو سیرت النبیۖ کے مختلف پہلوئوں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کی بھی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ طلباء کو دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر …
القادر یونیورسٹی کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے، وزیراعظم عمران خان کا ”القادر یونیورسٹی” کے قیام میں پیشرفت کے حوالہ سے جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے القادر یونیورسٹی کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ یونیورسٹی میں نوجوان نسل کو سیرت النبیۖ کے مختلف پہلوئوں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کی بھی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ طلباء کو دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سیرت النبیۖ اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کے حوالہ سے تعمیر کی جانے والی ”القادر یونیورسٹی” کے قیام میں پیشرفت کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، بیرسٹر علی ظفر، بریگیڈیئیر (ر) جمیل سرور ملک و دیگر شریک تھے۔ وزیرِ اعظم کو القادر یونیورسٹی کے قیام میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے اسلامی اقدار اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصل روح اور معاشرتی اقدار کو اجاگر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو سیرت النبیۖ کے مختلف پہلوؤں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات سے روشنا س کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی میں صوفیائے کرام کی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم کی بھی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ طلباء کو دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مکمل طور پر تیار کیا جا سکے۔ وزیرِاعظم نے یونیورسٹی کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ مجوزہ یونیورسٹی میں کم سے کم وقت میں تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔







