ہری پور۔ 14 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر عمرایوب خان کی جانب سے 12 کروڑ 78 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے یونین کونسل بگڑہ کے دیہات شوراگ،کروالا اور کرلاں کے لیے سوئی گیس فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔ ایک عدد ٹرانسفارمر کے ساتھ 25 پولز بھی مہیاکردیاجبکہ ایم پی اے و چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان کی جانب سے روڈ کی پختگی کے لیے 30 لاکھ روپے کا خطیر …
وفاقی وزیرعمرایوب خان کی جانب سے 12کروڑ78لاکھ کی فنڈنگ سے شوراگ،کروالا اورکرلاںکے لیے سوئی گیس فراہمی کی منظوری

مزید خبریں
ہری پور۔ 14 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر عمرایوب خان کی جانب سے 12 کروڑ 78 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے یونین کونسل بگڑہ کے دیہات شوراگ،کروالا اور کرلاں کے لیے سوئی گیس فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔ ایک عدد ٹرانسفارمر کے ساتھ 25 پولز بھی مہیاکردیاجبکہ ایم پی اے و چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان کی جانب سے روڈ کی پختگی کے لیے 30 لاکھ روپے کا خطیر فنڈجاری کردیاگیا خان برادران کی شاندار عوامی خدمات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ علاقہ جات کے عوام نے شوراگ کے مقام پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیاجس میں سرکاری مصروفیات کی وجہ سے وفاقی وزیر عمرایوب خان شریک نہ ہوسکے تاہم سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان،ایم پی اے چئیرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان اور وفاقی وزیر کے کوارڈینیٹر ساجد خان نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک یونس و دیگر نے وفاقی وزیر عمرایوب خان کی جانب سے بجلی سکیم کے لیے سامان مہیا کرنے اور تین دیہات میں گیس فراہمی کے لیے 12کروڑ78 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ پر انھیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاجبکہ روڈ کی پختگی کے لیے 30 لاکھ روپے کی منظوری پر ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان کا شکریہ ادا کیا سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان اور ارشدایوب خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا خاتمہ اور ضلعی ترقی ہمارا مشن ہے یہ وہ علاقے ہیں جہاں کے لوگ تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم تھے بجلی وولٹیج نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سخت ازیت میں مبتلا رہے تاہم آج وفاق اور صوبائی سطح پر تحریک انصاف کی حکومت ہے دو سال کے دوران عوام کی سوچ سے بڑھ کر ترقیاتی کام سرانجام دے چکے ہیںابھی تین سال باقی ہیںانشاء اللہ تمام عوامی محرمیوں کا خاتمہ کرکے چھوڑیں گے ارشدایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دور میں جگہ جگہ گیس پائپ پھینک کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی تاہم ضلع کے غیورعوام نے عمرایوب خان کو پاکستان میں سب سے زاہد جبکہ اکبرایوب خان کو صوبے میں پہلے نمبر پرووٹ دے کرکامیاب کیا انھوں نے اس موقع پر مقامی لوگوں کو سوئی گیس فراہمی،بجلی سکیم اور روڈ کی پختگی کے لیے فنڈنگ پر مبارکباد پیش کی۔







