سیالکوٹ 14ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی تعمیر وترقی کیلئے تمام محکمے دستیاب وسائل میں بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ ملک کی تعمیر وترقی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی عمران خان کی قیادت میں دن رات مصروف عمل ہے وزیراعظم عمران خان کی پوری توجہ ملکی معیشت کو بہتری پر لانا اور عوام کی فلاح …
سیالکوٹ کی تعمیر وترقی کیلئے تمام محکمے دستیاب وسائل میں بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں ،معاون خصوصی محمد عثمان ڈار

مزید خبریں
سیالکوٹ 14ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی تعمیر وترقی کیلئے تمام محکمے دستیاب وسائل میں بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ ملک کی تعمیر وترقی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی عمران خان کی قیادت میں دن رات مصروف عمل ہے وزیراعظم عمران خان کی پوری توجہ ملکی معیشت کو بہتری پر لانا اور عوام کی فلاح بہبود پر ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے جناح ہائوس میں پاکستان تحریک انصاف کے سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن کے صدر مہر کاشف ،سینئر نائب صدر حماد شیخ، نائب صدر علی تیموربٹ، نائب صدر ملک خالد ادریس، جنرل سیکرٹری سید عمیر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری الطاف ،جوائنٹ سیکرٹری میاں علیم جاوید، جوائنٹ سیکرٹری حیدر علی، فنانس سیکرٹری محمد علی چوہدری، سیکرٹری اطلاعات ونشریات میاں اعجا ز جاوید ،اور سٹی ڈسٹرکٹ کارپوریشن خواتین ونگ کے عہدیداران سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمرڈار، ضلعی رہنما عامر ڈار، صاجنرادہ حامد رضا، چیئرمین مارکیٹ کمیٹی بیرسٹر جمشید غیاث، زاہد ملک ودیگر بھی موجود تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما عامر ڈار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پارٹی کے دیرینہ کارکناں کی مشاورت سے بلدیاتی الیکشن ٹکٹیں دی جائیں گئی ۔







