معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پیر کو وزارت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹرمینجمنٹ، گرین اکنامک ریکوری، رینیو ایبل انرجی، درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ و افزائش کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ماحول کی بہتری …

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پیر کو وزارت میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، ڈیزاسٹرمینجمنٹ، گرین اکنامک ریکوری، رینیو ایبل انرجی، درختوں اور جنگلی حیات کے تحفظ و افزائش کے حوالے سے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ماحول کی بہتری اور گرین روزگار کے مواقع پیداکرنے کے حوالے سے منسلک ملکی منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی پیش کش پر مشیر ملک امین اسلم نے پاکستان میں برٹش ہائی کمشنر کی تعریف کی۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور برٹش ہائی کمشنر کے تجربوں سے سیکھنے کے لئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں ملک میں کام کرے گی۔ ملک امین اسلم ملک نے برطانوی ہائی کمشنرکو پاکستان میں وزیر اعظم عمران خان کے کلین گرین وژن کے مطلق بھی تفصیلی آگاہ کیا۔ مشیر ملک امین اسلم نیکرسچن ٹرنر کو گرین روزگار کے مواقع کے حوالے سے شروع کئے گئے گرین اِسٹیمیولس، پروٹیکٹڈ ایریاز اِنیشیٹیو اور کلین گرین پاکستان اِنیشیٹیو کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ امین اسلم نے برٹش ہائی کمشنر کو ملک میں ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید بنانے کے لئے نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی، تحفظِ جنگلات اور جنگلی حیات کے حوالے سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام سے حاصل ہونے والے ماحولیاتی اور معاشی فائدوں سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرین اسٹیمیولس جیسے منصوبے کے تحت ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے اب تک 85000 ڈیلی ویجرز کو گرین روزگار کے مواقع فراہم کئے جا چکے ہیں اور یہ کہ اس منصوبے کے تحت حالیہ سال کے آخر تک کورونا وائرس کے باعث بے روزگار ہونے والے 2 لاکھ لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ گرین منصوبے شروع کرنے پر پاکستان میں برٹش ہائی کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزارت کی جانب سے ایسے منصوبے لانے پر مشیر وزیراعظم ملک امین اسلم اور وزارت کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو خوب سراہا۔