موٹر وے زیادتی کیس میں ملو ث ملزم شفقت علی گرفتار، مفرورملزم عابدعلی کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا،آئی جی پنجاب انعام غنی

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے سائنسی تجزیے اور تفتیش کی روشنی میں پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزموں میں سے ایک ملزم شفقت علی ولد اللہ دتہ سکنہ ہارون آباد، ضلع بہاولنگر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم شفقت …

لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کے سائنسی تجزیے اور تفتیش کی روشنی میں پنجاب پولیس نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے ملزموں میں سے ایک ملزم شفقت علی ولد اللہ دتہ سکنہ ہارون آباد، ضلع بہاولنگر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم شفقت علی کا ڈی این اے جائے وقوعہ سے حاصل شدہ ڈی این اے سے مطابقت رکھتا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ جس طرح پنجاب پولیس کی شبانہ روز کاوشوں سے ملزمان کی شناخت اور ملزم شفقت کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ،اسی طرح انشا ء اللہ مفرورملزم عابدعلی کو بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کردیا جائے گا ۔