اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور …
سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیرکا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ ‘ دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، دہائیوں پر محیط، دیرینہ اور گہرے، برادرانہ مراسم ہیں۔ا۔ہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔







