اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ بچوں کے حصول علم کا منقطع ہوجانے والاسلسلہ آج پھرسے بحال ہورہا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے، انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی …
بچوں کے حصول علم کا سلسلہ پھرسے بحال ہونے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ بچوں کے حصول علم کا منقطع ہوجانے والاسلسلہ آج پھرسے بحال ہورہا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ عمران خان کی کامیاب حکمت عملی کا نتیجہ ہے، انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی اور تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ،انتظامیہ سکولزمیں احتیاطی تدابیرپرعملدرآمدیقینی بنائیں۔







