لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کی ر ہنما ء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات،سیاسی اور دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی، ملا قا ت میںگورنر پنجاب نے کہا کہ بلاتفر یق احتساب کو بریک لگوانے کا سیاسی مخالفین کا منصوبہ ناکام ہوگا، اپوزیشن وقت گزاری کے لیے آل پارٹیز کانفر نس کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحر …
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کی ر ہنما ء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ،سیاسی اور دیگر امور بارے میں بات چیت

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کی ر ہنما ء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ملاقات،سیاسی اور دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی، ملا قا ت میںگورنر پنجاب نے کہا کہ بلاتفر یق احتساب کو بریک لگوانے کا سیاسی مخالفین کا منصوبہ ناکام ہوگا، اپوزیشن وقت گزاری کے لیے آل پارٹیز کانفر نس کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہائوس لاہورمیں ملاقات کی جس میں سیاسی اور دیگر امور کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ڈٹ جانے والے لیڈر ہیں، اپوزیشن کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا قوم سے وعدہ ہے کہ کر پشن کو جڑوں سے ختم کریں گے ، حکومت کر پشن کے خاتمے اور احتساب پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر ے گی اور بلاتفر یق اور شفاف احتساب کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن جو مر ضی کر لے وزیرا عظم عمران خان اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاتفر یق احتساب کو بریک لگوانے کا سیاسی مخالفین کا منصوبہ ناکام ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ معاشی میدان میں حکومت کی کامیابیوں کا دُنیا اعتراف کر رہی ہے۔گور نر پنجاب نے کہا کہ موٹر وے خاتون کیس کے ملزمان عبر تناک سزا کے حق دار ہیں ، زیادتی کر نیوالے یہ عناصر دہشت گردہیں ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ان کو آئین وقانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کسی کو ایسی شر مناک حر کت کرنے کی جرات نہیں ہوگی۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب سمارٹ لاک ڈائون پالیسی کے ذریعے پاکستان میں کورونا کو کنٹرو ل کیا ہے مگر دُنیا میں کورونا دوبارہ آرہا ہے اس لیے پاکستان میں بھی کورونا کا خطر ہ موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ یونیورسٹیز اور سکولز میں ایس او پیز پر عمل کیا جائے تاکہ کورونا کے پھیلائو کو ہر صور ت روکا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر بھارت کے عزائم خاک میں مل جائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان دُنیا میں سفارتی اور معاشی محاذ پر کامیابی کے ساتھ آگے بڑ ھتا رہے گا۔







